کیلیفورنیا: فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے بچوں کی نگرانی کرنے کیلئے ایک منفرد فیچر جاری کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں مالی سال میٹا نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے سے والدین اپنے بچوں کے سوشل میڈیا نیٹ ورک کی نگرانی کرسکیں گے۔
حال ہی میں میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام استعمال کرنے والے نوجوانوں اور والدین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ یہ نئے فیچرز والدین کو انسٹاگرام کے استعمال کے اوقات میں حد لگانے کا اختیار دے کر فوٹو شیئرنگ ایپ کا مزید کنٹرول سونپ دیں گے۔
ماضی کا مقبول انٹرنیٹ ایکسپلوررآج ہمیشہ کیلئے بند ہوجائیگا