انسٹا گرام میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، عوام کی سہولت کیلئے کمنٹس سیکشن تبدیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسٹا گرام میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، عوام کی سہولت کیلئے کمنٹس سیکشن تبدیل
انسٹا گرام میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، عوام کی سہولت کیلئے کمنٹس سیکشن تبدیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا استعمال جاری ہے، انسٹا گرام نے عوام کی سہولت کیلئے کمنٹس سیکشن تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام انتظامیہ نے ویب سائٹ اور موبائل پلیٹ فارم پر ناشائستہ گفتگو کی روک تھام کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت کسی بھی پوسٹ پر کیے گئے ناپسندیدہ کمنٹس کو خودکار سسٹم کے تحت ختم کیا جاسکے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انسٹا گرام ناشائستہ گفتگو اور تبصروں کو از خود ختم کرے گا جس کیلئے صارفین کو زحمت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ جن کمنٹس کو ماضی میں صارفین نے رپورٹ یا بلاک کیا ہو، خود بخود غائب ہوسکیں گے۔

انسٹا گرام کے مطابق کمنٹس کو ختم کرے کیلئے مصنوعی ذہانت کی تکنیک اتعمال کی جائے گی۔ کمنٹس غائب ہونے کے بعد ویو ہڈن کمنٹس کا بٹن ظاہر ہوجائے گاجس سے صارفین کو یہ دیکھنے میں مدد ملے گی کہ کہیں کوئی کار آمد تبصرہ تو ضائع نہیں کردیا گیا؟

یاد رہے کہ اِس سے قبل  انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے صارفین کو ویڈیو ز شیئر کرنے کے علاوہ رابطہ قائم کرنے کی اجازت دی گئی  تاکہ کورونا اور وبائی امراض سے پیدا ہونے والی تنہائی کو کم کرنے میں صارفین کو مدد دی جاسکے۔

سوشل نیٹ ورک کی میڈیا شیئرنگ ایک نئی خصوصیت ہے جو ویڈیو چیٹ پر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر انسٹاگرام پوسٹوں کو دیکھنے کی اجازت دیتی ہے ۔انسٹا گرام نے زبردست قدم اٹھا لیا۔ 

مزید پڑھیں: انسٹاگرام نے قرنطینہ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

Related Posts