عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کا چالان تفتیشی افسر انسپکٹر عتیق الرحمان نے پیش کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mureed abbas
عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کا چالان تفتیشی افسر انسپکٹر عتیق الرحمان نے پیش کردیا

کراچی: مقامی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کا چالان تفتیشی افسر انسپکٹر عتیق الرحمان نے پیش کردیا۔عدالت کے روبرو اینکر مرید عباس قتل کیس میں تفتیشی افسر انسپکٹر عتیق الرحمن نے مقدمے کا ضمنی چالان عدالت میں پیش کیا۔

ضمنی چالان ملزم عادل زمان کی گرفتاری اور ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔ چلان کے متن کے مطابق ملزم عادل زمان کیخلاف انسپکٹر عتیق الرحمن کی مدعیت میں نیا مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ کا لائسنس عادل زمان کے نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینکر مرید عباس قتل کیس میں 2 گواہوں نے عاطف زمان کے بھائی کو پہچان لیا

ملزم عادل زمان کی نشاندہی پر اسلحہ لائسنس اور موٹر سائیکل برآمد کی۔ ملزم کو 2 گواہوں نے عدالت کے روبرو شناخت بھی کیا۔ عادل زمان اور مرکزی ملزم عاطف زمان عدالتی ریمانڈ پر ہیں۔ انسپکٹر عتیق الرحمان نے بتایا کہ سپلیمنٹری چالان میں 4 گواہوں کا اضافہ کیاگیاہے۔ اینکر مریدعباس قتل کیس کے گواہوں کی تعداد 41 ہوئی۔

Related Posts