چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر کے استعفے کی خبریں میڈیا پر گشت کر رہی ہیں جبکہ اسی دوران شبر زیدی نے اعلان کیا کہ انہوں نے چیئرمین کے عہدسے سے استعفیٰ نہیں دیا، تاہم اس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران انہوں نے شکایت کی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا عملہ میرے ساتھ تعاون نہیں کررہا۔

وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ میں مزید کام نہیں کرسکتا۔ ٹیکسز کا شارٹ فال اور خسارہ سمجھ سے بالاتر ہو رہا ہے۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران شبر زیدی نے کہا کہ سرکولر ڈیٹ اور ٹیکس اہداف پورے نہیں ہو پا رہے۔ ایف بی آر ٹیم کے عدم تعاون کے باعث میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہتا ہوں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے وزیر اعظم سے اختیارات کے حوالے سے بھی شکایت کی، تاہم انہوں نے ابھی تک رسمی طور پر اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش نہیں کیا ہے۔ 

Related Posts