لالی ووڈ کے معروف اداکار شان شاہد کی بھانجی نتالیہ نے ہولی کے انداز میں اپنی سالگرہ منائی ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
اداکار شان شاہد کی بھانجی نتالیا کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے، حال ہی میں انہوں نے سالگرہ کی تقریب منعقد کی جس میں فیشن انڈسٹری سے وابستہ دیگر کئی ماڈلز بھی شریک تھیں۔
منظرِ عام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سالگرہ کی تقریب میں شریک لوگ ایک دوسرے پر ہولی کے تہوار کی طرح رنگ پھینک رہے ہوتے ہیں۔
آئیے سالگرہ کی تقریب پر ایک نظر ڈالیں: