انصاف ڈاکٹرز فورم نے حکومت کے کورونا ہیلتھ فنڈز کی تقسیم غیر منصفانہ قرار دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انصاف ڈاکٹرز فورم نے حکومت کے کورونا ہیلتھ فنڈز کی تقسیم غیر منصانہ قرار دے دی
انصاف ڈاکٹرز فورم نے حکومت کے کورونا ہیلتھ فنڈز کی تقسیم غیر منصانہ قرار دے دی

اسلام آباد: پمز ہسپتال میں قائم پی ٹی آئی کے انصاف ڈاکٹرز فورم نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ کورونا ہیلتھ رِسک فنڈز کی تقسیم کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈز کو من پسند افراد میں تقسیم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انصاف ڈاکٹرز فورم نے ای ڈی پمز سے فنڈز لینے والے ملازمین کی لسٹیں طلب کرکے 16 کروڑ روپے کی تقسیم کا حساب مانگتے ہوئے مسئلہ وزیرِ اعظم عمران خان تک پہنچانے کا اعلان کردیا۔ انصاف ڈاکٹرز فورم کی ایگزیکٹو باڈی کی میٹنگ میں یہ اعلان ڈاکٹر احسن نیازی اور ڈاکٹر خاور سلطان نے کیا۔

پمز ہسپتال کے انصاف ڈاکٹرز فورم نے کہا کہ ای ڈی پمز سے ہماری کئی میٹنگز ہوئیں لیکن ڈاکٹرز کے مطالبات کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔ دن رات کام کرنے والے اور جان قربان کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز کے نام پر جاری ہونے والے رسک الاؤنس کی بندر بانٹ کر لی گئی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم کے مطابق آئسولیشن وارڈز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ایک ایک الاؤنس دے کر ان کی خدمت کا مذاق اڑایا گیا جبکہ کلیریکل اسٹاف میں تین تین الاؤنس دئیے گئے جو حساس فنڈز کی خردبرد کے مترادف ہے۔

ڈاکٹرز فورم نے مطالبہ کیا کہ غیر ضروری طور پر نوازے گئے افراد کی فہرست سامنے لائی جائے جسے ہسپتال میں نمایاں مقام پر شائع کیا جائے۔

ڈاکٹر خاور سلطان نے کہا کہ بصورتِ دیگر ہم یہ مسئلہ وزیرِ اعظم عمران خان تک پہنچانے پر مجبور ہوجائیں گے اور اگر کہیں شنوائی نہ ہوئی تو عدالت میں بھی جائیں گے۔ 

Related Posts