خیبر اسپتال آکسیجن اسکینڈل کی انکوائری مکمل،رپورٹ جاری، 6 ملازمین ذمہ دار قرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Inquiry report of Khyber Teaching Hospital incident released

پشاور : خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی عدم فراہمی کی وجہ سے مریضوں کی اموات کی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں اسپتال کے چھ ملازمین پرغفلت برتنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسپتال کے ڈائریکٹر طاہر ندیم کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔

انکوائری رپورٹ میں سپلائی چین کے منیجر علی وقاص کو سخت سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 اور 6 دسمبر کی درمیانی رات اسپتال آکسیجن کی فراہمی کم رہی،آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی اور اسپتال کے مابین معاہدہ جون 2020 میں ختم ہوگیا تھا اور اس کی تجدید کبھی نہیں کی گئی تھی جبکہ جولائی میں تعینات ہونیوالے اسپتال کے ڈائریکٹر نے اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔

مزید پڑھیں:ملک میں کورونا وائرس بے قابو، مزید 4علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعے کی رپورٹ کو عام کردیا گیا ہے اور وعدے کے مطابق سانحہ کے مرتکب افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے سرکاری عہدیداروں کو متنبہ کیا کہ عوام کی زندگیوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts