کراچی: شوبز فنکاروں نے کراچی میں 5 سالہ معصوم بچی مروہ کے ساتھ زیادتی اور قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، فنکاروں نے وزیراعظم عمران خان سے ملک میں اس طرح کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب خالی پلاٹ سے ایک کمسن بچی مروہ کی لاش ملی تھی۔ بعد ازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی تھی۔سنگدل مجرم نے بچی سے زیادتی کے بعد اس کی لاش کو جلا دیا تھا۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1302634957060419587
معصوم کلی مروہ کے ساتھ اتنے بہیمانہ سلوک اور بے رحمی سے قتل کرنے کے واقعے نے ایک بار پھر ہر ایک کو اشکبار کردیا، شوبز فنکاروں نے بھی ننھی مروہ کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم کو بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد انہیں قتل کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا نفاذ کرنا چاہیئے تاکہ بچوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک کرنے والے ملزمان عبرت کا نشان بن سکیں۔
معروف اداکارہ ثناء جاوید نے معصوم مروہ کی تصویر شیئر کی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک اور 5 سال کی معصوم بچی کے ساتھ ظلم کیا گیا۔اس طرح کے واقعات اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک پاکستان میں عوامی سطح پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب افراد کو پھانسی دینے کا فیصلہ نہیں کیا جاتا۔ثنا جاوید نے وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا نفاذ کیا جائے۔
اداکارہ ارمینا خان نے بھی ننھی مروہ کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ میں نے بچی کی جلی ہوئی لاش کی تصویر دیکھی ہے اور یہ منظر خوفناک ہے آخر کب یہ سب ختم ہوگا؟ارمینا خان نے قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
عاصم اظہر نے بھی غصے کا اظہار کرتے ہوئے طنز کیا اور کہا کہ ایک کام کرتے ہیں سب پر پابندی لگادیتے ہیں لیکن ان ملزمان کو پھانسی نہیں دینا بس، بہت اعلیٰ۔
How many more angels like Marwah till we wake up. I’m sorry Marwah, yahan ye zyada tension hai ke kaun kaise kaprhe pehen raha hai, kaun kisse shaadi kar raha hai, kaun Shia hai kaun sunni… bas kuch nahi hai tou wo insaaniat. #JusticeForMarwah
— Asim Azhar (@AsimAzharr) September 7, 2020