اندھیر نگری، چوپٹ راج، بے گناہ نوجوان مبینہ پولیس مقابلے میں قتل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اندھیر نگری، چوپٹ راج، بے گناہ نوجوان مبینہ پولیس مقابلے میں قتل
اندھیر نگری، چوپٹ راج، بے گناہ نوجوان مبینہ پولیس مقابلے میں قتل

راولپنڈی:پولیس ڈپارٹمنٹ سیالکوٹ کے ناسور مدثر یعقوب بریار کی اپنے احتیارات کے ناجائز وغیر قانونی استعمال کی ایک اور اسٹوری منظر عام پر آ گئی،اپنے ماتحت مرتضیٰ گھمن اے ایس آئی ودیگران عملے کے ہمراہ زیر خراست نوجوان کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔

ماروائے عدالت قتل پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر سرعام، تشدد خواتین کی بے حرمتی،درجنوں گرفتار،نعش کئی گھنٹے بیچ سڑک پربے یارو مدد گار پڑی رہی،ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائیرڈ ملک مستنصرفیروز اعوان کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر،شہر کے سماجی وعوامی حلقے سراپا احتجاج۔

حکام بالا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر۔آر پی او گوجرانوالہ ریاض نزیر گاڑا سے پولیس گردی میں ملوث مہتمم تھانہ اگوکی مدثر یعقوب بریار سمیت دیگر ملازمین کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ۔

ذرائع کے مطابق بے لگام میرٹ کی دھجیاں بکھیر تے ہوئے سیاسی طور پر تعینات نااہل راشی پولیس آفیسر ایس ایچ او تھانہ اگوکی مدثر یعقوب بریار نے اپنے احتیارات کے ناجائز وغیر قانونی استعمال کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

علاقے میں اسٹریٹ کرائم منشیات فروشی میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ماروائے عدالت قتل کرنا شروع کر دیے محلہ سردار پورہ کے رہائشی سابقہ کونسلر عاشق حسین کے جواں سالہ بیٹے نقاش حسین کو مرتضیٰ گھمن اے ایس آئی نے گزشتہ روز گرفتار کر کے ایک من گھڑت کہانی بنا کر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔

ماروائے عدالت قتل پر احتجاج کرنے والی اہل خانہ کی خواتین پر پولیس تھانہ اگوکی کی جانب سے تشدد کی فوٹیج نے شہر کے حالات کی سنگینی میں مزید اضافہ کردیا۔

شہر اقبال کے سماجی وعوامی حلقے پولیس گردی پر شدید غم و غصہ کا شکار تبدیلی سرکار میں لاء اینڈ آرڈر کی دھجیاں بکھیر تے پولیس ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کے یونیفارم کا ناجائز استعمال کرنے والے ایس ایچ او تھانہ اگوکی مدثر یعقوب بریار ودیگران عملہ کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts