کیا غریب کی کوئی عزت نہیں؟ کراچی میں خاتون کا نوجوان ملازم پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Influential Woman Assaults Salesman at Bonanza Store
ONLINE

کراچی میں واقع ایک مشہور ملبوسات کے اسٹور پر ایسا منظر دیکھنے کو ملا جس نے دل دہلا دیے،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بااثر اور غصیلی خاتون معمولی بات پر آپے سے باہر ہو گئی اور اسٹور میں کام کرنے والے نوجوان ملازم پر سب کے سامنے وحشیانہ تشدد کرنے لگی۔

ویڈیو میں واضح ہے کہ خاتون نے پہلے اس نوجوان کو تھپڑ مارا، پھر اس پر لاتوں اور ٹھوکروں کی بارش کر دی۔ نوجوان نہایت صبر اور خاموشی کے ساتھ کھڑا رہا۔

اس نے صرف اپنی نوکری بچانے کی کوشش کی مگر کوئی گاہک، اسٹاف ممبر یا سیکورٹی اہلکار اس کی مدد کو نہ آیا۔ یوں لگتا تھا جیسے طاقت اور دولت کے سامنے انسانیت نے دم توڑ دیا ہو۔

واقعہ کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں ہیں۔ ہزاروں صارفین نے اسے امتیازی سلوک، سماجی ناہمواری اور طبقاتی ظلم کی شرمناک مثال قرار دیا ہے۔

 

کئی افراد نے سوال اٹھایا کہ اگر یہی حرکت کسی مرد نے کسی خاتون ملازم کے ساتھ کی ہوتی تو کیا ردعمل مختلف نہ ہوتا؟

مذکورہ برانڈ کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی متاثرہ ملازم کے تحفظ یا انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

سماجی حلقے، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عوامی شخصیات مطالبہ کر رہے ہیں کہ خاتون کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے، اور اسٹور انتظامیہ بھی جواب دہ ہو۔

یہ واقعہ صرف ایک نوجوان پر حملہ نہیں بلکہ اس پورے طبقے کی تضحیک ہے جو محنت مزدوری کر کے عزت کی روٹی کمانے کی کوشش کرتا ہے۔ سوال یہ ہے، کیا قانون اور انصاف صرف امیروں کے لیے ہے؟ کیا ایک عام انسان کی عزت نفس کی کوئی قیمت نہیں؟

یہ ویڈیو ہمارے معاشرے کی اس تلخ حقیقت کو عیاں کرتی ہے جس میں طاقتور کا ظلم اور کمزور کی بےبسی روزمرہ کا معمول بنتا جا رہا ہے۔ اگر اب بھی خاموشی اختیار کی گئی تو یہ سلسلہ رکے گا نہیں، اور کل کو نشانہ کوئی اور بنے گا۔

Related Posts