ملک میں مہنگائی کرنیوالا مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں مہنگائی کرنیوالا مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے، وزیر اعظم
ملک میں مہنگائی کرنیوالا مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی پیدا اکرنے والا آج مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے مختلف ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی عائشہ رجب علی، شگفتہ جمانی، فقیر احمد، امیر حیدر ہوتی، ملک سہیل آغا شاہ زیب درانی اور سہیل خان شامل ہیں۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اوراپنے اپنے حلقوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم۔ایف کی شرائط ماننا پڑ رہی ہیں، جلد عوام کو سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کرینگے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کے حلقوں کے ترقیاتی مسائل حل کیے جائیں گے،مہنگائی کا احساس ہمیں۔بھی ہیں، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔

مزید پڑھیں:امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم آج اس کا بویا کاٹ رہے ہیں یہ کانٹے عمران نیازی کے بچھائے ہیں،مہنگائی پیدا اکرنے والا آج مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے۔

Related Posts