تبدیلی کے ثمرات، پنجاب میں روٹی 10 اورنان 15 روپے کا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

10 bakers arrested in Peshawar

لاہور : متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب میں روٹی 10اور نان 15 روپے کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے انتظامیہ کو کارروائی کی ہدایت کردی۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں حکومتی مشاورت کے بغیرقیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا،نئی قیمتوں کا اطلاق 10 جون سے ہوگا۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت 1400 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے ہوگئی ہے اور 20 کلو آٹے کی قیمت اب 800روپے کی بجائے 925 روپے تک ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باریک آٹے کے تھیلے کو بھی 3900 روپے سے بڑھا کر 4500 روپے کردیا گیا ہے لہٰذا قیمتوں میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانی قیمتوں پر فروخت جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت آٹے کی پرانی قیمتوں کو بحال کرتی ہے تو ہم روٹی اور نان کی قیمت کو بھی برقرار رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے گرانفروشوں  کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:پیسے نہیں تو مفت روٹی لے جائیں، کراچی کے نان بائی کی پیشکش

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ڈی سی لاہور نے کہا کہ حکومت قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کی اجازت نہیں دے گی۔

Related Posts