مہنگائی میں ہوشربا اضافہ، موٹر سائیکلوں کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی میں ہوشربا اضافہ، موٹر سائیکلوں کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
مہنگائی میں ہوشربا اضافہ، موٹر سائیکلوں کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

لاہور:ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہنڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں مزید بڑھادیں۔

ذرائع کے مطابق ہنڈا کمپنی نے نئی قیمتوں سے متعلق لسٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق سی ڈی 70 پانچ ہزار اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 6 ہزار 5 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار 5 سو روپے کی ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہنڈا سی جی 125 میں 6ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 5 سو سے بڑھ کر 1 لاکھ 74 ہزار5 سو روپے کی ہوگئی ہے۔

سی جی 125 ایس ای بھی 7 ہزار روپے مہنگی کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 98 ہزار 5 سو سے 2 لاکھ 5 ہزار 5 سو تک پہنچ گئی ہے۔

سی بی 150 ایف کی قیمت بھی بڑھادی گئی ہے، اس میں 15ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 3 لاکھ 23 ہزار 9 سو روپے ہوگئی ہے۔

ہنڈا سی بی 150 ایف ایس ای 15 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 12 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 3 لاکھ 27 ہزار 9 سو روپے کی ہوگئی ہے۔

سی ڈی 70 ڈریم کی نئی قیمت 1 لاکھ 19 ہزار 5 سو روپے ہوگئی ہے جو کہ 6000 اضافے سے پہلے 1 لاکھ 13 ہزار 5 سو روپے تھی۔ہنڈا پرائیڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 6 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 44 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار 9 سو روپے کی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا

ہنڈا سی بی 125 ایف کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 9 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 63 ہزار 9 سو روپے ہوگئی ہے۔

Related Posts