پی ٹی آئی حکومت کے اڑھائی سال میں کمر توڑ مہنگائی،غریب دال روٹی سے بھی گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan's weekly inflation hits 19.82 percent

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اڑھائی سال عوام پر کافی بھاری ثابت ہوئے۔ اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو ایسے پر لگے کہ عام عوام کی پہنچ سے دور ہی ہوگئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اڑھائی سال میں چینی اوسط 38 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ اگست 2018 میں چینی کی اوسط قیمت 55 روپے 59 پیسے فی کلو تھی، جو اب 93 روپے 59 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

گڑ 45 روپے 61 پیسے، آٹے کا 20 کلو تھیلا 199 روپے، اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 265 روپے، دال ماش 106 روپے 94 پیسے، دال مسور 42 روپے 30 پیسے، دودھ 19 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی دستاویزات میں بتایا گیا کہ دہی 19 روپے 87 پیسے فی کلو، انڈے 50 روپے 38 پیسے فی درجن، چاول 14 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 37 روپے مہنگا ہوا۔

مزید پڑھیں:مہنگائی کی بنیاد (ن) لیگ نے رکھی اور ہم اب فصل کاٹ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مہنگائی کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہر روز مہنگائی میں اضافے پر تکلیف ہے، لوگ موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔

مریم نوازنے کہا ہے کہ جس نے پوری زندگی کوئی کام نہیں کیا اس پر ملک اور قوم کی ذمہ داری ڈال دی، وزیراعظم نے سوائے اپوزیشن کو ہدف بنانے کے اور کچھ نہیں سیکھا،ایک نالائق اور نااہل شخص کو اقتدار میں لایا گیا۔

وزیر اعظم کی ترجیحات صرف اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے، عوام کی ذمہ داری عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں، عوام کو وہ جواب دیتے ہیں جنہیں منتخب کریں، ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔

Related Posts