آٹا،چینی، گھی، تیل، سبزی عوام کی پہنچ سے دور،سال 2020 پاکستانیوں پر بھاری رہا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Inflation

کراچی : سال 2020 عوام کیلئے مہنگائی کے لحاظ سے بہت بھاری گزرا، آٹا،چینی، گھی تیل ، گیس، دال، سبزی اور گوشت سمیت تمام اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔

سال 2020 میں چینی 30 روپے 2 پیسے تک فی کلو مہنگی ہوئی، اکتوبر میں چینی سال کی بلند ترین سطح 103 روپے 47 پیسے تک پہنچ گئی، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 130 روپے 53 پیسے تک مہنگا ہوا۔

دال مسور 11 روپے 64 پیسے، دال مونگ 6 روپے 48 پیسے کلو مہنگی ہوئی، مٹن 98 روپے 97 پیسے، بیف 43 روپے 89 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، گڑ 10 روپے کلو اور کیلا 3 روپے درجن مہنگے ہوئے۔

جنوری تا دسمبر ٹماٹر 95 روپے فی کلو سستا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 450 روپے سستا ہوا، پیاز 16 روپے، لہسن 35 اور دال چنا 7 روپے فی کلو سستے ہوئے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں بدترین مہنگائی کا سیلاب حکومت کو بہا لے جائیگا،بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

سال کے آخری دنوں میں ملک میں لاکھوں ٹن گندم کی درآمدکرنے کے باوجود کراچی میں آٹا مزید 15 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے جبکہ چینی کے نرخ دوبارہ 80 روپے سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

Related Posts