ملک میں افراط زر کی شرح 11 ماہ کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Inflation rate slows down to 11-month low

کراچی : پاکستان بیورو آف شماریات کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں پیٹرول کی قیمت میں 13 فیصد کمی کے بعد ملک میں افراط زر کی شرح 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آرہی ہے۔

بیورو آف شماریات کے مطابق مئی میں افراط زر کی شرح 8.22فیصد رہی جبکہ مئی 2019 میں افراط زر کی شرح 8اعشاریہ 4فیصد تھی۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران افراط زر کی شرح 10اعشاریہ 96رہی۔

پیاز کی قیمت میں 23 فیصد ، پیٹرول میں 13 فیصد ، انڈوں میں 19 فیصد اور آلو کی قیمت میں 31 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب پھلوں کی قیمت میں نو فیصد ، دودھ میں چار فیصد اور گوشت میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کے مریضوں کیلئے ڈھاکہ سے جان بچانے والی ادویات پاکستان پہنچ گئیں

پیٹرولیم قیمتوں میں عالمی منڈی میں ردوبدل کے باعث پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران پاکستان میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے ملک پیٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts