رواں ہفتے مہنگائی مزید بڑھ گئی، 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا اور ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.27 فیصد اضافے کے بعد 48 فیصد پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی 48 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی، گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.27 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ٹماٹر، گڑ، گندم کا آٹا، چائے، آلو، بیف، پاؤڈر ملک ، انڈے، چاول، دال مسور، واشنگ سوپ سمیت 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو ایکسچینج بِٹ 4 یو کا بیلجیئم میں سرگرمی روکنے کا فیصلہ

ایک ہفتے میں چکن، پیاز، لہسن، کیلے، دال چنا، ایل پی جی سمیت 7 اشیاء کے نرخ میں معمولی کمی ہوئی۔

دوسری جانب پشاور میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا ہے، 120 گرام روٹی 30 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts