ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں
ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں

اسلام آباد: ملک میں روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کو کہیں کا نہیں چھوڑا، آدھی تنخواہ اور ڈبل خرچ سے سفید پوش طبقے کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔

ہوشرباء مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے باعث عوام مزید مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ تنخواہ دار طبقہ قرض پر گزارا کرنے پر مجبور ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹ سے آٹا غائب ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، جبکہ بعض جگہوں پر جہاں آٹا دستیاب ہے وہاں مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔

ماش کی دال 460، دال مسور 240، ملکہ مسور 260،بیسن 275 روپیکلو، اچھے والے سفید چنے کا ریٹ 500 روپے اور روزانہ استعمال کا چاول بھی ساڑھے 3 سو روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے کی کمی

عوام حکمرانوں کو دہائیاں دے رہے ہیں کہ مہنگائی کو کم کیا جائے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، ٹنڈے، ٹماٹر، پیاز، گوبھی اور تورئی سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی باہر ہوچکی ہیں۔

Related Posts