اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید 1 عشاریہ 32 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، ملک بھر میں مہنگائی کی مجموعی شرح 33 عشاریہ 66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے پانچ اشیا سستی، سولہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
عید الاضحیٰ قریب، دکانداروں نے مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا