سائٹ کے صنعتکاروں کا بجلی،گیس نرخوں میں اضافے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائٹ کے صنعتکاروں کا بجلی،گیس نرخوں میں اضافے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار
سائٹ کے صنعتکاروں کا بجلی،گیس نرخوں میں اضافے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار

کراچی: سائٹ کے صنعتکاروں نے بجلی،گیس نرخوں میں اضافے کی تجویز پر تحفظات کا اظہارکردیا، صنعتکاروں نے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرونا کے معیشت پر منفی اثرات کے پیش نظر بجلی،گیس نرخوں میں اضافہ نہ کریں۔

کراچی کے سب سے بڑے صنعتی ایریا سائٹ کے صنعت کاروں نے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی تجاویز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ کروناکے وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والے سنگین مالیاتی بحرانوں کے پیش نظر یوٹیلیٹی ٹیرف میں اضافہ پر غور نہ کیا جائے تاکہ صنعتی پیداواری سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم سے متعلق پریس کانفرنس پر تبادلہ خیال کے لیے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں ہونے ہونے ہنگامی اجلاس میں صنعتکاروں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جس پالیسی کو اپنانا چاہتے ہیں اس کے بارے میں متعلقہ وزارت کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سرکلر ڈیبٹ کو صفر سطح پر لانے کے لیے محصولات میں اضافہ ناگزیر ہے۔

اجلاس میں سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست زبیر موتی والا، صدر عبدالہادی، سابق صدور جاوید بلوانی اور سلیم پاریکھ نے شرکت کی۔سائٹ کے صنعتکاروں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ تمام بریفنگ جو انہیں دی گئی ہے وہ گیس سرکلر ڈیبٹ کے سلسلے میں سرکلر ڈیبٹ کی وجہ نہیں بلکہ بدانتظامی، چوری، لائن لاسز اور دوسرے شعبوں کو کراس سبسڈی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

ہم خاص طور پر وزیر اعظم سے ان کے اپنے ویژن کی روشنی میں اپیل کر تے ہیں جس کا انہوں نے دوبارہ اظہار کیا اور صنعت کے ساتھ اپنی وابستگی ظاہر کی۔انہوں نے کئی بار اس بات کا اظہار کیا کہ 2020 زیادہ دولت کمانے والے سال ہوں گے۔وزیر اعظم نے متعدد بار تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ روزگار کے مواقع پیدا کریں۔

برآمدات میں اضافہ کریں اور اس سلسلے میں ہر قسم کی مدد کی پیشکش بھی کی لیکن جب ہم پریس کانفرنس کو دیکھتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ اس کا انعقاد وزیر اعظم کی رضامندی سے ہوا ہے اور بظاہر اس پریس کانفرنس میں ٹیرف پر نظرثانی کے حل کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو سمجھنا ہوگا کہ یہ سرکلر ڈیبٹ اس صنعت کی وجہ سے نہیں ہے کیونکہ انڈسٹری اپنے واجبات کا 98 فیصد سے زیادہ ادائیگی کرتی ہے اور صنعتی شعبے کے ذریعے یو ایف جی2 فیصد سے کم ہے دوسری طرف یو بی جی، دوسرے شعبوں کی چوری بہت زیادہ ہے اور گھریلو شعبے میں یہ 40 فیصد ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے دیہی علاقوں میں یہ60 فیصد سے زیادہ تک پہنچ گیا ہے۔پرانی اور زنگ آلود لائنوں کی وجہ سے وہاں رساؤ اورچوری زیادہ ہے اگرچہ اوگرا 6 فیصد سے زیادہ کی اجازت نہیں دیتا اس کا صنعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے عناصر ہیں جو وزیراعظم کے ویژن کو حقیقت میں نہیں بدلناچاہتے۔ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں کہ ہمارے حریف بین الاقوامی نرخوں پر توانائی حاصل کر رہے ہیں جو پچھلے 2 سالوں میں 50 فیصد سے بھی کم ہوچکا ہے اور اس طرح وہ ہم سے 50 فیصد سے بھی کم ٹیرف پر توانائی حاصل کررہے ہیں اور ہم خطے کے حریفوں کے ساتھ بین الاقوامی مارکیٹوں میں مقابلہ نہیں کرپارہے۔

Related Posts