کراچی :نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خا ن، نائب صدرنعیم حیدر نے کراچی الیکٹرک کی جانب سے گھریلو،تجارتی وصنعتی صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے بن قاسم پاوراسٹیشن تھری منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صنعتی پیداواری سرگرمیوںکے لیے انتہائی خوش آئندقرار دیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ توانائی صنعتوں کوچلانے میںبنیادی خام کی حیثیت رکھتا ہے جس کے بغیرپیداواری عمل نا ممکن ہے لہٰذاکے الیکٹرک کا کراچی کے صارفین باالخصوص صنعتوں کو بلاتعطل بجلی فراہمی کا دعویٰ واقعی خوش آئند ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ صنعتوں کو بغیر کسی تعطل بجلی فراہم کرنے سے پیداواری عمل بلاکاوٹ جاری رہنے سے نہ صرف صنعتوں کو ترقی ملے گی بلکہ معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور روزگار کے بھی زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں آئندہ 3 سال میں 2 کے سوا باقی ٹیکسز ختم کردیں گے۔شوکت ترین