سندھ میں 635 ملین روپے کی لاگت سے صنعتی زونز کو بہتر کیا جا رہا ہے،جام اکرام اللہ دھاریجو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Industrial zones are being improved across Sindh: Jam Ikramullah Dharejo

کراچی :صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 11 منصوبوں کے ذریعے 635 ملین روپے لاگت سے صنعتی زونز کو بہتر کیا جا رہا ہے، روزگار کی مقامی سطح پر فراہمی کے لئے لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی طرز پر دیگر اضلاع میں بھی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائیں گی۔

محکمہ صنعت و تجارت سندھ کے صوبے بھر کے صنعتی زونز میں انفراسٹرکچر کی بہتری، اپ گریڈیشن اور ایفویلنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس کے قیام کے رواں مالی سال میں گیارہ منصوبوں پر 635 ملین روپے کی لاگت سے کام جاری ہے اور لوگوں کو مقامی سطح پر روزگار کی فراہمی کے لیے لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی طرز پر صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائیں گی ۔ یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ریاض الدین، ایم ڈی سائیٹ پرویز بلو، ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹریز نجم الدین سھتو، کنٹرولر سندھ پرنٹنگ پریس ھوش لطیف انڑ، ڈپٹی ایم ڈی سندھ اسمال ثروت فھیم ، ودیگر متعلقہ افسران بھی شامل تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت گیارہ منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 635 ملین روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس کو مذید بتایا گیا کہ ان منصوبوں کے تحت ٹھٹھ، مٹیاری، شہید بےنظیر آباد، سانگھڑ، سکھر سمیت دیگر انڈسٹریل زونز کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:صدر ایف پی سی سی آئی ناصر مگوں نے چانڈیو ولیج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ انڈسٹریل زونز میں انفراسٹرکچر کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔ سائٹ نوری آباد اور کوٹری میں ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس پر کا جاری ہے جبکہ سندھ اسمال انڈسٹریز کے تحت ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس سائٹ سکھر اور حیدرآباد میں بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پریس کراچی میں نوادرات کو محفوظ رکھنے کے لئے میوزیم بھی قائم کیا جائے گا۔

حکومت سندھ صنعتی ترقی کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ لوگوں کو مقامی سطح پر روزگار کی فراہمی کے لیے لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی طرز پر سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائیں گی۔صنعتی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کی ترقی راہ میں روکاوٹیں نہ پیدا کرے۔ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کی صنعتوں کو ان کے حصے کی پوری گیس اور بجلی دی جائے تاکہ صنعتی ترقی کا پہیہ چلتا رہے۔

Related Posts