جکارتہ:انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
انڈونیشیا میں وائرس سے اموات کی تعداد 181 اور متاثرہ افراد کی تعداد 1986 تک پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی نسبت اموات کی شرح سب سے زیادہ نو اعشاریہ ایک ہے۔
پوری دنیا میں اس وقت اوسطا یہ شرح پانچ اعشاریہ دو ہے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 13 ہیلتھ ورکر بھی اپنی جان سے دھو بیٹھے ہیں۔
ماہرین کے مطابق انڈونیشیا میں دوسرے ملکوں کے مقابلے میں کم ٹیسٹنگ اور ڈاکٹروں کے پاس حفاظتی لباس کی کمی اموات میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔