اسلام آباد:وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے خاتمۂ غربت و سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے سندھ سب سے زیادہ مستفید ہو رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی کیٹگری 2 اور 3 میں صوبائی کوٹہ آبادی کی بنیاد پر رکھا گیا ہے۔
احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر نے کہا کہ کیٹگری 4 اور 5 میں وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا وائرس ریلیف فنڈ سے تعاون کیا جاتا ہےجہاں درخواست گزاروں سے وزیرِ اعظم کی براہِ راست ہدایات پر مالی تعاون کیا جاتا ہے۔
معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیلئے درخواست دینے والے افراد جن کا تعلق سندھ سے ہے، وزیرِ اعظم کے اِس غیر سیاسی فیصلے سے سب سے زیادہ فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔
In Category II & III of #EhsaasEmergencyCash, provincial quotas are population based. In Categories IV & V (funded by PM’s COVID fund) all eligible applicants are being supported on PM’s directions. Deserving individuals in Sindh gain the most from this apolitical decision 1/2 pic.twitter.com/9DFs3NX9vs
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) June 17, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کاپہلامرحلہ جولائی تک جاری رہے گا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا1 ہفتہ قبل کہنا تھا کہ ہرمستحق فرد کو اپنے خاندان کے لئے کھانے پینے کی اشیا ء کی خریداری کے لئے 12ہزار روپے کی رقم فراہم کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ کواحساس کیش کاسب سے زیادہ حصہ مل رہاہے۔ثانیہ نشتر