بھارت کی نیندیں حرام ہوگئیں، پاکستان کا فتح میزائل کا کامیاب تجربہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ آئی ایس پی آر)

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نے فتح  میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ تجربے کا مقصد فوج کی تیاری اور ٹیکنیکل نظام کی جانچ تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ میزائل تجربہ مشق ایکس انڈس کا حصہ ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا موثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ اور فتح میزائل جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کامیاب تجربے پر پاک فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔ عسکری قیادت نے سائنسدانوں، انجینئرز اور فوجی جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ  بھی کیا تھا۔ فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 جدید نیوی گیشن سسٹم ،منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فتح2 راکٹ سسٹم کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے، راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔

Related Posts