بھارت کے امیر افراد نجی طیاروں کے ذریعے ملک چھوڑ نے لگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے امیر افراد نجی طیاروں کے ذریعے ملک چھوڑ نے لگے
بھارت کے امیر افراد نجی طیاروں کے ذریعے ملک چھوڑ نے لگے

لندن: ہندوستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث صورتحال انتہائی تشویش ناک ہوگئی ہے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مالدار افراد ہزاروں پونڈز دے کر نجی طیاروں کے ذریعے ملک سے چلے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کے خطرناک حد تک اضافے کے بعد کئی افراد ملک چھوڑ گئے جبکہ دیگر ملکوں کی جانب سے بھارتی پروازوں پر پابندی کے بعد بھارت کے امیر ترین لوگ نجی طیاروں کے ذریعے برطانیہ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سفری پابندیوں کے بعد بھارت سے آنے والے تقریبا 8 نجی طیاروں کو برطانیہ میں اترنے کی اجازت ملی جو تقریباً 70 ہزار پونڈ فی طیارے کی قیمت ادا کر کے پہنچے۔

جن میں سے چار ممبئی، تین دہلی اور ایک پرواز احمد آباد سے آئی۔اس سے قبل 22 اپریل کو بھارت سے لندن کے لیے تقریباً 300 ٹکٹ فروخت ہوئے جنہیں برطانیہ کی سفری پابندیوں کے وجہ سے واپس کر دیا گیا۔ یہ ٹکٹ 11 سو پونڈ فی سیٹ کے حساب سے فروخت کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی وباء بہت زیادہ پھیل چکی ہے، آکسیجن سلینڈر ز کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ مریض فٹ پاتھوں پر بھی لیٹے ہوئے ہیں۔ اسپتالوں میں جگہ ختم ہوچکی ہے۔

Related Posts