نئی دہلی: بھارت میں موسمیاتی تبدیلی کو مذاق سمجھ لیا گیا، گلوبل وارمنگ دور کرنے کیلئے حکمراں سیاسی پارٹی کے رہنما کی موجودگی میں گلوب پر پانی ڈال دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیرونِ ملک تعلیم دینے والے بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے گلوبل وارمنگ دور کرنے کیلئے تعلیمی اغراض و مقاصد سے بنائے گئے پلاسٹک کے گلوب پر پانی ڈالنے کی تصویر شیئر کی۔
بدعنوانی کا الزام، بھارتی وزیر اعظم کیخلاف امریکا میں مقدمہ دائر
اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ بھارت کی حکمراں سیاسی جماعت (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے یوتھ ونگ کے سربراہ گلوبل وارمنگ کا مسئلہ پلاسٹک سے بنے گلوب پر پانی ڈال کر حل کر رہے ہیں۔
بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ پوری دنیا کیلئے موسمیاتی تبدیلی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے لیکن بھارت کے دائیں بازو کے ہندو قوم پرستوں نے اس عالمی مسئلے کے ساتھ لطیفے جیسا سلوک شروع کردیا۔
India's ruling party's youth wing chief is solving the global warming crisis by pouring water on a plastic globe. Climate change is a survival issue for the world, but India's right-wing Hindu nationalists treat it as a joke. pic.twitter.com/s5Ei4F55ew
— Ashok (@ashoswai) September 7, 2022