اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیر دفاع وئی فینک ہی کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیر دفاع نے دلچسپ انداز میں مصافحہ کیا۔
عمران خان اور وئی فینگ ہی نے ہاتھ ملانے کے بجائے بازو ٹکرا کر خوش آمدید کہا۔وزیراعظم اور چینی وزیر دفاع کے ملاقات میں مصافحے کے لیے اپنائے گئے دلچسپ انداز کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
دونوں کی ملاقات کے دوران اعلیٰ سول اور عکسری حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیکرٹری خارجہ نے بھی شرکت کی،دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
Chinese State Councilor and Minister of Defence of China General Wei Fenghe called on Prime Minister @ImranKhanPTI.
General Wei is leading a high-level delegation to Pakistan on a three-day official visit. pic.twitter.com/fS8w0j8D2x
— Prime Minister's Office (@PakPMO) December 1, 2020