بھارتی بھی سجل علی کی خوبصورتی کے گن گانے لگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ سجل علی نے منگنی کرلی
اداکارہ سجل علی نے منگنی کرلی

ممبئی:بھارتی بھی سجل علی کی خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے، بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی سجل علی خوبصورتی سے متاثر ہوگئیں۔

سجل علی کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں اداکارہ کو گہرے پنک خوبصورت لباس کے ہمراہ سلور جیولری پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی تصویر پر جہاں لاکھوں مداحوں نے پسند کا اظہار کیا وہیں پاکستانی شوبز شخصیات سمیت بھارتی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

اداکارہ نے سجل علی کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہائے میں مرجاواں۔شبانہ اعظمی کے تبصرے کو بھی سیکڑوں مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ حرا مانی نے عشق لکھتے ہوتے سجل علی کی خوبصورتی کو سراہا۔واضح رہے کہ سجل علی اور بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

Related Posts