مودی سرکار کے خلاف بھارتی کسان خواتین بھی میدان میں آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی سرکا ر کے خلاف بھارتی کسان خواتین بھی میدان میں آگئیں
مودی سرکا ر کے خلاف بھارتی کسان خواتین بھی میدان میں آگئیں

نئی دہلی: بھارتی کسان خواتین تحریک کا ساتھ دینے کے لیے دلی پہنچنا شروع ہو گئیں، مختلف ریاستوں سے 50 ہزار خواتین کا دستہ دلی کی طرف بڑھ رہا ہے، کاشکاروں نے ریاستی انتخابات میں مودی مخالف مہم بھی تیز کردی۔

کسانوں کے احتجاج میں شدت، وومن ڈے پر خواتین کی بڑی تعداد کا دلی کی طرف مارچ شروع ہو گیا۔ ہریانہ، راجستھان، یوپی اور پنجاب سے ہزاروں کسان خواتین دلی پہنچ رہی ہیں۔

خوفزدہ مودی سرکار نے دلی کے ارگرد کے بارڈرز بند کر دیئے، ہریانہ اور اترپردیش سے دلی کی طرف آنے والی شاہرایں بند کر دی گئیں۔ سڑکوں پر ٹریفک کا ہجوم جمع ہو گیا، لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوئٹزرلینڈ کے شہر برن میں نقاب پہننے پر پابندی عائد

ادھر بھارت میں ایک اور کسان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، ہریانہ کے کسان نے خود کو درخت پر پھانسی لگا کر جان دے دی۔ کاشکاروں نے ریاستی انتخابات میں مودی مخالف مہم بھی تیز کر دی۔ دوسری جانب مودی کو بنگال میں ممتا بینر جی آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں۔

Related Posts