سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپریل کے مہینے کے دوران ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں 33 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے پر امن مظاہرین پر گولیوں ، چھروں اور آنسوؤں کے گولوں کے استعمال کی وجہ سے کم از کم 152 افراد زخمی ہوگئے۔
بھارتی پولیس اور نیم فوجی دستوں نے علاقے کے مختلف علاقوں میں 475 افراد کو کرفیو کی خلاف ورزی پر حراست میں لیاسرچ آپریشن کے دوران حریت کارکنوں اور نوجوانوں سمیت 845 افراد کو گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان اور 2خواتین شہید