بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے تحت شیڈول ڈیوس کپ ٹینس ٹائی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹینس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

بھارتی ٹینس ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد پہنچی اور ٹیم میں 5 کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر آفیشلز میں دو فزیو اور ایک ایک کوچ، منیجر اور کوآرڈینیٹر بھی شامل ہیں۔

ڈیوس کپ کے لیے اسلام آباد پہنچنے والی بھارتی ٹیم کے ہمراہ صحافی بھی پاکستان آئے ہیں اور بھارتی ٹینس ٹیم وفاقی دارالحکومت میں ٹینس کمپلیکس کے پاس مقامی ہوٹل میں قیام کرے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بالترتیب 3 اور 4 فروری کو ڈیوس کپ ٹائی ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائےگا۔

واضح رہے کہ دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے 26 جنوری کو ڈیوس کپ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیے تھے۔

Related Posts