بھارتی ٹیم اور جے شاہ پاکستان کا دورہ نہیں کرینگے، آئی پی ایل چیئرمین

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین ارون دھومل نے انکشاف کیا ہے کہ پاک بھارت بورڈ سربراہان کی ملاقات کے باوجود بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین ارون دھومل نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی تاہم ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی یا ہمارے سیکریٹری پاکستان جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ملاقات میں ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ کھیلنے کیلئے سری لنکا پہنچ گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں گردش کررہیں تھی کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے، ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں بورڈ عہدیداران نے کرکٹ روابط میں بہتری لانے پر اتفاق کیا۔

ذکا اشرف نے جے شاہ کو ایشیاکپ دیکھنے پاکستان آنے کی دعوت دی جو جے شاہ نے قبول کرلی ہے، جواب میں جے شاہ نے ذکا اشرف کو بھارت آکر ورلڈکپ دیکھنے کی دعوت دی جس کو چیئرمین پی سی بی نے خوش دلی سے قبول کیا تھا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اے سی سی پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلے جانے کا پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔