بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 32 سال کے ہوگئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Indian Skipper Virat Kohli Turns 32

ممبئی :بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی آج 32 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

5 نومبر کو نئی دہلی میں پیدا ہونیوالے ویرات کوہلی کو پیار سے چیکو کے نام سے پکارا جاتا ہے، انہوں نے 2013میں بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے دوستی کی جو رفتہ رفتہ پیار میں بدل گئی اور 2017ء میں دونوں ستاروں نے شادی کرلی۔

ویرات کوہلی کا شمار اس وقت دنیا کے سب سے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، ویرات کوہلی بھارتی قومی ٹیم کی قیادت کے علاوہ انڈین پرئمیر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجر بنگلور کے بھی کپتان ہیں۔

2013 سے بھارتی ٹیم کی قیادت کرنیوالے ویرات کوہلی فی الحال 886 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ون ڈے میں 911 پوائنٹس اور ٹی 20 میں 897 پوائنٹس حاصل رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا دھوم پر مچادی

مداحوں کی جانب سے اسٹار بلے باز کی سالگرہ کے موقع پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا جار ہا ہے اور دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Related Posts