بھارتی پنجابی گلوکار سیاستدان سدھو موسی والا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی پنجابی گلوکار سیاستدان سدھو موسی والا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
بھارتی پنجابی گلوکار سیاستدان سدھو موسی والا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

مانسا: مقبول پنجابی گلوکار سدھو موسی والا، جنہوں نے بھارتی پنجاب میں انتخابات سے قبل کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی، کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

یہ خبر پنجاب پولیس کی جانب سے پنجابی گلوکار سدھو موسی والا سمیت 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لینے کے ایک دن بعد سامنے آئی۔

موسی والا نے مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ انہیں AAP کے ڈاکٹر وجے سنگلا نے 63,323 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

مانسا ضلع کے ایک گاؤں موسی سے تعلق رکھنے والے، موسی والا نے گزشتہ سال نومبر میں کافی دھوم دھام کے درمیان کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید پڑھیں:نیپال، نجی ایئر لائن کا طیارہ لاپتہ، 22افرار سوار تھے

کانگریس کی جانب سے انہیں مانسا اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دینے کے بعد مانسا کے موجودہ ایم ایل اے نذر سنگھ منشاہیا نے یہ کہتے ہوئے پارٹی کے خلاف بغاوت کردی تھی کہ وہ متنازعہ گلوکار کی امیدواری کی مخالفت کریں گے۔

Related Posts