بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian provocations threat to regional peace, stability: COAS Bajwa

راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے،بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت اور مِس ایڈونچر کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال، بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی، جبکہ بین الاقوامی قوانین و اقدار کے برخلاف اقوام متحدہ (یو این) کی گاڑی کو ہدف بنانے پر بھی آگاہ کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے افسران و جوانوں کی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل اوسی پر پھر بلا اشتعال فائرنگ ، خاتو ن شہید ، تین شہری زخمی

انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیاں بالخصوص حال ہی میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑیوں کو نشانہ بنانا علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت اور مِس ایڈونچر کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا، پاک فوج ایل او سی پر آبادی کے تحفظ کے لیے اقدامات بروئے کار لائے گی اور ملک کے وقار اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

قبل ازیں کنٹرول لائن پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Related Posts