اسٹاک ہوم: سویڈن کی یونیورسٹی میں امن و جنگ کے موضوع پر تعلیم دینے والے پروفیسر اور بھارتی تجزیہ نگار اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ بھارت خواتین کیلئے دنیا کا خطرناک ترین ملک کیوں ہے، یہ بی جے پی کے ایم پی کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ بھارت خواتین کیلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام کیوں ہے؟ اگر یہ جاننا ہو تو مودی حکومت کے ایم پی کو دیکھ لیجئے۔
منی پور میں فسادات، انٹرنیٹ بند، 1 بی ایس ایف اہلکار ہلاک
ٹوئٹر پیغام میں تجزیہ نگار اشوک سوائن نے کہا کہ مودی حکومت کے رکنِ پارلیمان پر پھولوں کی برسات ہورہی ہے جبکہ بھارت کی بہت سی خواتین ریسلرز نے جنسی زیادتی کے الزامات کے ساتھ اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
Why India is most dangerous place for a woman! This Modi’s MP is being showered with flowers while several of India’s women wrestlers asking for his arrest for repeatedly sexually assaulting them. pic.twitter.com/ejPZeHkonF
— Ashok Swain (@ashoswai) June 11, 2023
اپنے پیغام کے ساتھ پروفیسر اشوک سوائن نے بی جے پی حکومت کے ایم پی کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اسے اپنے سیاسی کارکنان سے پھولوں کے ہار وصول کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ریاست منی پور میں فسادات کے دوران انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ مختلف واقعات کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 1 بی ایس ایف اہلکار بھی شامل ہے۔ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
شمال مشرقی بھارتی ریاست منی پور میں فسادات کا سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آتا۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے ریاست کے شہری تناؤ اور کشیدہ حالات کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ہر گزرتے روز کے ساتھ تشدد کے نت نئے واقعات رونما ہورہے ہیں۔