اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت متنازعہ علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے،بھارت کی جارحانہ پالیسی علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان متنازعہ خطے میں ہوائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنے داخلی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے پروپیگنڈا کررہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں تصادم کی فضا پیدا کردی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم اور نیپال کے ساتھ بھارت کا رویہ ہر ایک کے سامنے ہے اور بھارتی حکومت علاقے کی آبادیاتی تشکیل کو تبدیل کرنے پر تلی ہے۔
مزید پڑھیں: چین نے لداخ اور سکم کی سرحد پر مزید 5 ہزار فوجی تعینات کردیئے