بھارتی پولیس نے 2 مسلمان طلباء کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی، سزائے موت کی سفارش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی پولیس نے 2 مسلمان طلباء کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی، سزائے موت کا خدشہ
بھارتی پولیس نے 2 مسلمان طلباء کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی، سزائے موت کا خدشہ

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے 2 مسلمان طلباء کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی ہے جس میں دونوں کو سزائے موت دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس نے بھارتی عدالت میں جواہر لال نہری یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد اور طالبِ علم شرجیل امام کے خلاف من گھڑت کیس میں چارج شیٹ تیار کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ چارج شیٹ فروری میں مسلم دشمن پر تشدد واقعات کے پیچھے کارفرما سازش پر پردہ ڈالنے کیلئے بنائی گئی ہے جس کے تحت دو مسلمان طلباء رہنماؤں کو مودی کی فاشسٹ حکومت پھانسی دینا چاہتی ہے۔

بھارتی پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کی عدالت میں چارج شیٹ فائل کی جس میں عمر خالد اور شرجیل امام کو نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں مسلم طلباء رہنماؤں پر فسادات، غیر قانونی اجتماع، مجرمانہ سازش اور قتل کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

چارج شیٹ میں لگائے گئے الزامات میں مذہب، زبان اور ذات پات کی بنیاد پر عداوت اور دیگر الزامات شامل ہیں جن کے بعد پولیس نے دونوں طلباء کیلئے سزائے موت کی سفارش بھی کی ہے۔

قبل ازیں 24 فروری کو دہلی کے شمالی علاقہ جات میں مسلم کش فسادات شروع ہوئے جن میں بھارتی کالے قوانین کو چیلنج کرنے والے اور حامیوں کے درمیان عام شہریوں کی جانیں لی گئیں اور انہیں ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ فسادات میں 200 افراد زخمی ہوئے جبکہ 53 انتقال کر گئے جن میں سے اکثر مسلمان تھے۔

  یہ بھی پڑھیں: عراق پر داعش کا حملہ، 6 سکیورٹی اہلکار، 3 شہری ہلاک

Related Posts