ممبئی: کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے سڑکوں مامور ممبئی پولیس نے مسلمانوں سے تراویح کے اجتماعات میں وبا کے خاتمے کی خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ممبئی پولیس کے اہلکار لاؤڈ اسپیکر پر عوام سے مخاطب ہیں اور مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک پولیس افسر مسلمانوں کو رمضان کی آمد کی مبارک باد دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ سنا ہے کہ تراویح میں کی گئی دعائیں ضرور قبول ہوتی ہیں اور جلدی سنی جاتی ہیں اس لیے مقدس مہینے تراویح کے اجتماعات میں کورونا کے خاتمے کے لیے دعا کرائی جائیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی ہلاکت خیزی میں ہولناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، اسپتالوں مریضوں سے بھر گئے ہیں اور آکسیجن کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے باعث یومیہ ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں ہو گئی ہے۔
جمعرات کے روز ہندوستان میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اموات بھی 3 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں :این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب کے مزید 4 اضلاع میں اسکولز بند