بھارت کی نریندر مودی حکومت کا 2003 سے قید بے گناہ پاکستانیوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے جن میں سے بیشتر ماہی گیر اور غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے شہری شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت 2003 سے قید 56 بے گناہ پاکستانیوں کو استعمال کرنے کیلئے منصوبہ بنا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام تشدد کرکے زبردستی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔
باوثوق ذرائع کے مطابق بھارت 2003 سے مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں کو جعلی اِن کاؤنٹر میں شہید کرکے انہیں دہشت گرد ظاہر کرسکتا ہے۔ بالاکوٹ طرز پر نام نہاد دہشت گرد کیمپوں کا بیانیہ بنا کر حملہ بھی کیاجاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے، سندھ طاس معاہد بھی معطل کردیا گیا ہے، اٹاری اور واہگہ بارڈرکو بند کررہے ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سارک ویزا استثنیٰ کے تحت پاکستانی شہری بھارت کا سفرنہیں کرسکیں گے۔ بھارت اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائےگا، ہم پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید کم کر رہے ہیں۔