بھارت کا مسافر طیارہ فغانستان میں پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔
افغان میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغان صوبے بدخشاں کے ضلع زیبک میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔
افغان پولیس کے مطابق بھارتی مسافر طیارہ کل رات ریڈار سے غائب ہوا تھا، طیارہ بدخشاں کے شمال مشرقی حصے میں گر کر تباہ ہوا۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم کو علاقے میں روانہ کردیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طیارے کی قسم، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے۔