بھارتی اہلکار نے پاکستان کے ہاتھوں کئی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو واشنگٹن پوسٹ

انڈونیشیا میں تعینات بھارتی دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار نے ایک غیرمعمولی اعتراف کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے 7 مئی کی رات بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے مار گرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں یہ تو نہیں کہتا کہ بہت سارے طیارے گرائے گئے، لیکن یہ ضرور مانتا ہوں کہ پاکستان نے کئی طیارے گرائے۔“

عالمی میڈیا کے مطابق کیپٹن شیو کمار انڈونیشیا کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کر رہے تھے جب انہوں نے یہ بیان دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی افواج سیاسی قیادت کے زیرِ حکم کام کرتی ہیں اور اسی محدود کنٹرول کے باعث بعض اوقات آپریشنل نقصانات بھی ہوتے ہیں۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے کچھ لڑاکا طیارے 7 مئی 2025 کی رات دشمن کی جوابی کارروائی میں تباہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی، لیکن بعض فیصلے ہماری حدود میں نہیں تھے۔“

دوسری جانب بھارتی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے شیو کمار کے ریمارکس کو ”سیاق و سباق سے ہٹ کر“ پیش کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ میڈیا نے ان کی باتوں کو توڑ مروڑ کر بیان کیا۔

Related Posts