کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک بھارت میں مسلمانوں کو ہر روز ہراساں اور قتل کیا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ بھارتی مسلمان خطرے میں ہیں۔ تقریباً ہر روز ہمارے ہمسایہ ملک بھارت سے مسلمانوں کو ہراساں اور قتل کیے جانے کی کوئی نہ کوئی خبر آرہی ہوتی ہے جس پر مجھے بے حد تشویش ہے۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں دُعا اور امید کرتا ہوں کہ کسی نہ کسی طرح بھارت نفرت کی اس بھدی اور قابلِ مذمت لہر سے نکل آئے اور مسلمان بھارت میں بھی سکون کا سانس لے سکیں۔ دُعا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کی مدد فرمائے۔
#Indian_Muslims_in_danger Almost every day there is a heartbreaking news from my neighbour about Muslims being harassed or murdered. I hope & pray that somehow India gets out of this ugly & repulsive wave of hatred. May Allah help us all.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) May 5, 2020