بھارتی وزیر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی منسوخی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی وزیر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی منسوخی کا مطالبہ
بھارتی وزیر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی منسوخی کا مطالبہ

نئی دہلی:بھارتی وزیر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی یونین منسٹر گری راج سنگھ کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کے تناظر میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر گری گراج سنگھ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا شیڈول میچ نہیں ہونا چاہیے۔

بھارتی وزیر کے ساتھ ان کے دیگر دو وزرا نے بھی پاک بھارت میچ منسوخ کرانے کے لیے اس پر کابینہ میں بحث کا مطالبہ کیا ہے۔گری راج سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ دنوں میں ہونے والے میچ کو کسی اور سوچ کے ساتھ دیکھنے کی ضروررت ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت اچھے نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ہمارا ہمیشہ سے یہی موقف ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، رمیز راجہ

گزشتہ روز میچ کے حوالے سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے ساتھ میچ میں کبھی کچھ مختلف محسوس نہیں ہوا، وہ اسے صرف کرکٹ کے دیگر میچز کی طرح دیکھتے ہیں۔

Related Posts