انڈین میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، شری مری ماتا مندر بالکل صحیح سلامت

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
انڈین میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، شری مری ماتا مندر بالکل صحیح سلامت
انڈین میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، شری مری ماتا مندر بالکل صحیح سلامت

سولجر کی حدود میں واقع ڈیڑھ سو سال قدیم شری مری ماتا مندر، جس کے حوالے سے انڈین میڈیا پروپیگنڈا کررہا ہے کہ اس مندر میں مسلمانوں کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی ہے، اس خبر میں کتنے حقائق ہیں اس حوالے سے ایم ایم نیوز کی ٹیم نے مندر کا دورہ کیا اور مندر کی دیکھ بھال پر مامور پنڈت کی بیٹی ریکھا لعل اور پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کے رہنماء ڈاکٹر راکیش موٹیانی سے بات چیت کی۔

ریکھا لعل جوکہ پنڈت کی بیٹی ہیں انہوں نے ایم ایم نیوز کو اس حوالے سے بتایا کہ تقریباً 200سال سے قبل سے میرا خاندان اور میرے آباؤ اجداد یہاں موجود ہیں اور اس مندر کی خدمت کرتے آئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اس مندر کی تعمیر کی اور 200سال سے ہم اس مندر میں تمام مذہبی رسومات آزادی سے کرتے چلے آرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنے آباؤ اجداد میں سے تیسری نسل ہوں جو اس مندر کی دیکھ بھال کررہی ہوں، اس میں پوجا پاٹ کرتی ہوں، مندر کی تزئین و آرائش میں تقریباً 10سال پہلے سے کروا رہی ہوں، اس میں میرے کچھ ہندو بھائیوں نے میرا ساتھ دیا، حکومت نے بھی میرا ساتھ دیا، ان سے فنڈ ز وغیرہ لے کر میں مندر کی تزئین و آرائش کا کام کرواتی رہی ہوں، میرا گھر مندر کے بالکل برابر میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ ہندو انتشار پسند لوگ ہیں جن کا مندر سے کوئی تعلق نہیں ہے، جو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے اس پورے علاقے سولجر بازار کے کسی مسلمان سے کوئی ڈر نہیں ہے، سب ہمارے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے منارٹی ونگ کے رہنماء ڈاکٹر راکیش موٹیانی نے کہا کہ میں ابھی یہاں پہنچا ہوں، مندر بالکل صحیح سلامت ہے، اس کو کسی نے نقصان نہیں پہنچایا ہے، انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہم ہندو، مسلمان، سکھ، عیسائی سب بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں، اس مندر کو کسی بھی ہمارے مسلمان بھائی یا کسی اور نے کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مندر کے ساتھ پجاری کا گھر تھا جو اپنے گھر کو تڑوا کر نیا گھر بنانے جارہے تھے، کچھ شرارتی لوگوں کی نظر اس کے پلاٹ پر تھی، پی پی رہنماء نے کہا کہ ہم پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں، ہمیں ہر قسم کی آزادی حاصل ہے، ہولی ہو یا دیوالی ہم اپنے خاندان کے ساتھ آزادی کے ساتھ مناتے ہیں۔

ڈاکٹر راکیش موٹیانی نے کہا کہ میں انڈین میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کو تکلیف ہے، آپ اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لئے انتشار پھیلا رہے ہیں، ہمارے بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی کررہے ہیں، مگر میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم پاکستانی، ہندو، مسلمان مل کر آپ کو شکست دیں گے، آپ کے انتشار کو ہم ناکام بنائیں گے، پاکستان زندہ باد۔

Related Posts