بھارتی سفارتکار اپنے آرمی چیف کے ساتھ کھڑے نہ ہوسکے۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی سفارتکار اپنے آرمی چیف کے ساتھ کھڑے نہ ہوسکے۔آئی ایس پی آر
بھارتی سفارتکار اپنے آرمی چیف کے ساتھ کھڑے نہ ہوسکے۔آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی ہائی کمیشن کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کے سفارت کار اپنے ہی آرمی چیف کے ساتھ کھڑے نہ ہوسکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتی عملے میں اتنی بھی اخلاقی ہمت اور جرات نہیں تھی کہ لائن آف کنٹرول تک آجاتا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری میں بے نقاب ہو رہا ہے۔وزیر خارجہ

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی سفارت کاروں کو پاکستان میں اپنے ہم منصب عملے کے ساتھ ایل او سی کا دورہ کرنا چاہئے تھا، تاہم بین الاقوامی سفارت کار یہاں موجود ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا اور سفارت کار لائن آف کنٹرول پر جا کر زمینی حقائق اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے اور بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی کا مشاہدہ کریں گے۔ 

یاد رہے کہ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آج عالمی میڈیا اور غیر ملکی سفیروں کو لائن آف کنٹرول پر بریفنگ دیں گے جس کے لیے میڈیا نمائندگان اور سفیر ایل او سی پر پہنچ چکے ہیں۔

بھارتی آرمی چیف کی طرف سے پاک فوج کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی آمد کی دعوت دی تھی، جس پر آج عالمی میڈیا اور متعدد ممالک کے سفیر لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی میڈیا اور سفیر لائن آف کنٹرول پہنچ گئے، ترجمان پاک فوج بریفنگ دیں گے

Related Posts