پابندیوں کی خلاف ورزی، بھارتی حکومت روسی تیل کی خریداری پر ڈٹ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پابندیوں کی خلاف ورزی، بھارتی حکومت روسی تیل کی خریداری پر ڈٹ گئی
پابندیوں کی خلاف ورزی، بھارتی حکومت روسی تیل کی خریداری پر ڈٹ گئی

نئی دہلی: بھارت نے عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روس سے تیل خریدا۔ مودی حکومت کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک آج بھی ماسکو سے ہائیڈرو کاربن خرید رہے ہیں۔ خام تیل کی مہنگائی کے باعث ہمارے پاس بھی کوئی چارۂ کار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداروں نے حال ہی میں کئی ملین بیرل تیل روس سے رعایتی قیمت پر خریدا جبکہ مغربی ممالک یوکرین پر حملے کی پاداش میں روس کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوشش میں ہیں۔بھارت خام تیل کا تیسرا بڑا درآمد کنندہ مانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں مقرر کردی گئیں

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہم اپنی ضروریات کیلئے 85 فیصد درآمدات پر انحصار کرتے ہیں۔ روس اس میں سے 1 فیصد سے بھی کم فراہم کرتا ہے۔ جغرافیائی سیاسی پیش رفت سے توانائی کے محاذ پر سلامتی کے نئے چیلنجز نے جنم لیا ہے۔

تیل کی خریداری کے متعلق مودی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں ایران اور وینزویلا سے واضح مسائل کے باعث تیل کی درآمد روکنی پڑی۔ متبادل ذرائع عموماً مہنگے پڑتے ہیں۔ یوکرین تنازعے کے بعد تیل کی عالمی مہنگائی نے بھی چیلنجز میں اضافہ کیا۔

امریکا اور یورپی ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عالمی میڈیا کو بتایا کہ جو ممالک تیل کی پیداوار میں خود کفیل ہیں یا جو خود روس سے درآمد کرتے ہیں، وہ پابندیوں کی وکالت نہیں کرسکتے۔ 

 

Related Posts