انڈین لڑکی نے ماہرہ خان کی نقل کرکے سب کو حیران کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بالی ووڈ شادیز

پاکستانی فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار ماہرہ خان کی مقبولیت انڈیا میں بھی ہے، سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک انڈین فین کی ویڈیو خوب وائرل ہے جو ان کے انداز میں گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل کلپ میں انڈین کنٹینٹ کری ایٹر آستھا اروڑا ماہرہ خان کے انٹرویو دینے کے انداز کو نقل کرتی ہیں اور اٗن کی طرح گفتگو کرتی ہیں۔

ویڈیو میں آستھا اروڑا ماہرہ خان کے بارے میں بات کرتی ہیں کہ کیسے شوبز انڈسٹری میں اُن کے آغاز کے دنوں میں سب انہیں ناک ٹھیک کروانے کا مشورہ دیتے تھے۔

اس کے علاوہ آستھا اروڑا ماہرہ خان کی نانی اماں کے واقعات بھی اُن ہی کے انداز میں بیان کرتی ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ماہرہ خان کی جانب سے ویڈیو پر تبصرہ بھی کیا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے ویڈیو پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’یہ دیکھ کر میں بہت زور سے ہنسی ہوں۔ یار آپ بہت شاندار ہو۔ آپ کے لیے بہت سا پیار۔‘

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ سنہ 2017 میں ریلیز ہونے والی مشہور بالی وڈ فلم ’رئیس‘ میں بطور ہیروئن کام کیا تھا۔

اس کے علاوہ ماہرہ خان کو آخری مرتبہ بڑے پردے پر 2022 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

Related Posts