ملائشیا میں بھارتی صوبے تامل سے تعلق رکھنے والا اغواء برائے تاوان گینگ متحرک ہوگیا، تامل مافیا پاکستانی نوجوانوں کو اغوا کرکے تاوان کی رقم وصول کر رہا ہے۔
تا مل مافیا کے ھاتھوں لٹنے والے پاکستانی طاہر حسین کا کہنا ہے کہ ملائشیا اب پاکستانیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بنتا جارہا ہے اور پاکستانی نوجوان نسل کو شدید خطرہ ہے۔
طاہر حسین کا کہنا تھا کہ ملائشیا میں تامل مافیا بہت سرگرم ہے اور کارٹیل چلا رہا ہے جس میں ملائشیا کی پولیس کے اعلیٰ اہلکار شامل ہیں یہ گینگ پاکستانیوں کو اغواء کے بعد 35000ہزار رنگٹ کا مطالبہ کرتا ہےجو پاکستانی 1260,000روپے بنتے ہیں
انہوں نے کہا کہ تاوان کی رقم ادا نہ کی جائے تو وہ لوگ اغواء شدہ کو جان سے مار دیتے ہیں، مجھے اور میرے دوستوں کو پہلے اغواء کیا پھر تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا جو بڑی مشکل سے بندوبست کرکے ادا کر کے رہائی نصیب ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اب پاکستانیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن چکا ہے میں وزارتِ خارجہ سے درخواست کرتا ہوں کہ ملایئشین اتھارٹی کے ساتھ مل کر اس سنگین نوعیت کے معاملے کو حل کیا جائےتاکہ پاکستانی دیارِ غیر میں سکون کےساتھ رہ سکیں۔